Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75233
Published : 25/5/2015 21:42

ایران خطے میں سب سے زیادہ اہم کردار کا حامل ہے: حبیب اللہ سیّاری

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے کہا ہے کہ ایران خطے میں سب سے زیادہ اہم کردار کا حامل ہے اور وہ ہر طاقت کا مقابلہ کرسکتا ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے اتوار کے دن خرمشہر کو آزاد کرانے والے مجاہدین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج مکمل طور پر امن پایا جاتا ہے اور وہ ایک آزاد ملک کے طور پر عزت و سربلندی اور ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے- حبیب اللہ سیّاری نے مزید کہا کہ ایران خطے میں سب سے زیادہ اہم کردار کا حامل ہے اور وہ ہر طاقت کا مقابلہ کرسکتا ہے- ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے مزید کہا کہ آج ملت ایران کے پاس جو کچھ ہے وہ، دفاع مقدس کے دوران شہدا کی شجاعت و دلیری کی ہی بدولت ہے- واضح رہے کہ آج تین خرداد مطابق چوبیس مئی ہے- سنہ انیس سو بیاسی میں تین خرداد مطابق چوبیس مئی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہدین نے عراقی فوجیوں کے قبضے سے ایرانی شہر خرمشہر کو آزاد کرایا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20