Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75269
Published : 26/5/2015 12:22

مشترکہ فوج کی تشکیل سے عرب ممالک کا اتفاق

عرب ممالک نے مشترکہ فوج کی تشکیل سے اتفاق کرلیا- اطلاعات کے مطابق عرب ممالک کے فوجی سربراہوں نے دہشت گردانہ خطرات کے مقابلے اور عرب قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ایک مشترکہ عرب فوج کی تشکیل کے پروٹوکول سے اتفاق کرلیا- ذرائع کے مطابق اس پروٹوکول کی بنیاد پر ایک مشترکہ عرب فوج تشکیل دی جائے گی جس میں ان ممالک کے فوجیوں کی شمولیت اختیاری ہوگی- اس فوج کی تشکیل کا مقصد دہشت گردانہ تنظیموں کے خطرات اور ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے جو رکن ممالک کی سلامتی کو درپیش ہیں- ہر ملک میں اس فورس کی مداخلت اس ملک کی درخواست پر ہوگی کہ جس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگا- دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عرب مشترکہ فوج بنانے پر یہ اتفاق ایسی حالت میں ہوا ہے کہ عرب ملکوں نے سعودی عرب کی سرکردگی میں اتحاد قائم کرکے ایک غریب عرب ملک کے عوام کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ عرب ملکوں کی اس مشترکہ فوج میں سارے عرب ممالک شامل نہیں ہوں گے- واضح رہے کہ علاقے کے مختلف ملکوں میں وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کرنے والے دہشتگردوں کو مغربی ملکوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16