Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75618
Published : 30/5/2015 21:55

یورپی یونین یونان سے خراج لے رہی ہے

یونان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین ان کے ملک پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے اور یونان سے خراج لے رہی ہے- جرمن اخبار دی ویلت نے لکھا ہے کہ یونان کے وزیر خارجہ نیکوس کوتزیاس نے کہا ہے کہ یورپی یونین، یونان سے خراج وصول کر رہی ہے- نیکوس کوتزیاس نے جمعے کی رات جرمنی کے شہر کلن میں ایک تقریب میں کہا کہ یونان پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ یونان سے بار ہار یہ کہا جارہا ہے کہ اسے یورپی یونین کی شرایط تسلیم کرنا ہوں گی ورنہ یونان سر اٹھانے کے قابل نہیں رہے گا- انہوں نے کہا کہ اس طرح یونان کی معیشت کے لئے یہ ناممکن ہو جائے گا کہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکے- یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسی صورت حال میں لوگ بینکوں سے اپنا پیسہ نکال لیتے ہیں- انہوں نے اسی کے ساتھ ساتھ امید بھی ظاہر کی کہ یورپی یونین کے ساتھ سرانجام کوئی معاہدہ طے ہو جائے گا- نیکوس کوتزیاس نے ان الزامات کی بھی تردیدکی کہ یونان کی حکومت قوم پرستی کی پالیسیوں پر گامزن ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24