Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75620
Published : 30/5/2015 21:59

ایران اور امریکہ وزرائے خارجہ کے جنیوا مذاکرات

ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے لوزان بیان کے بعد دوسری بار جنیوا میں ملاقات کی- ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے لوزان بیان کے بعد دوسری بار ہفتے کے روز جنیوا کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں ملاقات کی۔ ایران اور امریکہ کی مذاکراتی ٹیمیں بھی جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے، دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور وینڈی شرمن کی قیادت میں گذشتہ روز ویانا سے جنیوا کے لئے روانہ ہوگئیں۔ جنیوا مذاکرات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد اور امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز بھی شریک ہیں۔ بعض مغربی حکام کے بقول یہ مذاکرات، دو روزہ ہیں جو اتوار تک جاری رہیں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جنیوا پہنچ کر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ جنیوا میں مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی کی بنیاد پر فیصلہ بھی کیا جائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22