Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75680
Published : 31/5/2015 18:34

شام: داعش اور جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری

شام کے طیاروں نے حلب اور دیرالزور کے علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا- شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے طیاروں نے حلب اور دیرالزور میں داعش اور جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں دسیوں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوگئے- صوبہ ادلب کے الباب شہر میں بھی شام کے طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر متعدد مرتبہ بمباری کی- شام کے توپخانوں نے بھی دمشق کے مضافات میں واقع خان الشیخ کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا- واضح رہے کہ شام میں حکومت ایسے حالات میں دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے کہ امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر، ان دہشتگردوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں اور سعودی عرب، دنیا میں تکفیری دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی بنا ہوا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21