Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75682
Published : 31/5/2015 18:37

یمن: متحارب گروہوں سے مذاکرات کی اپیل

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے یمن کے تمام گروہوں سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ولد الشیخ، سیاسی گروہوں اور پارٹیوں کے درمیان جنیوا امن مذاکرات کے جائزے کے لئے جمعے کی رات دوبارہ یمن لوٹے ہیں۔ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے شیخ احمد کے یمن پہنچنے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس ملک کے مختلف علاقوں خاص طور سے دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری کی۔ واضح رہے کہ جنیوا امن کانفرنس، جو یمن کے بحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں سے جمعرات کو منعقد ہونے والی تھی، ملتوی کردی گئی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17