Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75683
Published : 31/5/2015 18:39

ایٹمی مذاکرات میں اختلافات بدستور باقی ہیں: عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں اختلافات بدستور برقرار ہیں- ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جنیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سربراہی میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات کے اختتام پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات میں ایک بار پھر تمام موضوعات کا مکمل طور پر جائزہ لیا گیا لیکن اس کے باوجود اختلافات بدستور برقرار ہیں۔ سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کو ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان نائب وزرائے خارجہ اور ماہرین کی سطح پر ہوگا۔ دریں اثنا امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے ہفتے کے دن جنیوا میں کہا تھا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سیاسی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے سلسلے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی مذاکرات سے پہلے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا تھا کہ جنیوا مذاکرات میرے لئے جامع سمجھوتے تک رسائی کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا آخری موقع ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21