Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75684
Published : 31/5/2015 18:43

یمن میں سعودی جارحیت جاری

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف شہروں اور آبادیوں پر بمباری کی ہے۔ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمن میں اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے ہفتے کی شام، مغربی صوبے الحدیدہ میں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا- اس حملے میں کئی عام شہری شہید ہوگئے- صوبہ صعدہ میں وادی آل ابو جبارہ پر ہونے والے سعودی حملے میں تین افراد شہید ہوگئے- شہید ہونے والوں میں ایک سیاسی رہنما اور جدید یمن پارٹی کے سیکریٹری عبداللہ محمد شاجع بھی شامل ہیں- عبداللہ محمد شاجع سعودی حملے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں دبے لوگوں کی مدد کر رہے تھے کہ اس دوران سعودی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر تباہ شدہ عمارت پر بمباری کردی- اسی علاقے میں دو دیگر ہوائی حملوں میں چار عورتیں بھی شہید ہوئی ہیں- عینی شاہدین نے بتایا کہ سعودی فوج نے جمعہ کی صبح سے اب تک الحصامہ اور المنزالہ کے رہائشی علاقوں پر کم سے کم سو مرتبہ میزائل اور راکٹ حملے کئے ہیں جس میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے- ان حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے تاہم مقامی ذرائع نے بتایا ہے مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے بھی ہفتے کی رات رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے رازح میں گیس سپلائی کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا ہے جبکہ یمن کے ساتھ ملنے والے سرحدی علاقوں میں سعودی جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی وسیع پیمانے پر جاری رہیں- ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے علاقے البقع میں ہونے والے سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں کئی یمنی شہری شہید ہوگئے- دریں اثنا پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں اور یمنی فوج نے صوبہ شبوہ میں ایک اہم شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ جبکہ صوبہ ابین میں اسلحے کے ایک گودام کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں بارہ عوامی رضاکار شہید ہوگئے- واضح رہے کہ سعودی حکومت نے بعض دیگر عرب ملکوں کے ساتھ مل کر علاقے کے غریب ترین ملک یمن کو 26 مارچ سے اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے تاکہ یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ مسند اقتدار پر بٹھایا جاسکے ۔ عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او، کے مطابق یمن میں ہونے والی جنگ میں اب تک ڈیڑھ ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15