Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75685
Published : 31/5/2015 18:46

نائیجریا: مسجد پر دہشت گردانہ حملہ،26 شہید

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں چھبیس افراد شہید ہوئے ہیں۔- نائیجیریا میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع میڈو گوری نامی علاقے کی ایک مسجد پر ہفتے کے دن دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے- اس حملے میں چھبیس افراد شہید اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں- ریاست بورنو کے پولیس چیف نے اس حملے میں بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے ایک دھشتگردکے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے- نائیجیریا میں حالیہ چھ برس کے دوران بوکو حرام کے حملوں میں کئی ہزار افراد مارے جا چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23