Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75687
Published : 31/5/2015 18:49

حکومت پاکستان کو افغان صدرکا خفیہ خط

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے حکومت پاکستان کو ایک خفیہ خط ارسال کیا ہے- اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے حکومت پاکستان کو ایک خفیہ خط ارسال کیا ہے جس میں پاکستان کے شہروں کوئٹہ اور پشاور میں رہنے والے افغان طالبان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے- اس خفیہ خط میں نواز شریف حکومت سے دہشت گرد حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوجی کارروائی میں شدت اور سرزمین پاکستان پر طالبان کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور حکومت پاکستان سے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا بھی مطالبہ کیا ہے- صدر افغانستان نے یہ خط ایسے حالات میں حکومت پاکستان کو ارسال کیا ہے کہ افغانستان کی حکومت کو حال ہی میں پاکستان کے ساتھ انٹیلی جینس معاہدے پر دستخط کی وجہ سے اندرون ملک تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان کو ارسال کئے جانے والے افغان صدر کے خفیہ خط کے بارے میں پاکستان کے سرکاری ذرائع نے کوئی اظہار خیال نہیں کیا ہے- گزشتہ ہفتے پاکستان کے ایک اخبار نے دعوی کیا تھا کہ اسلام آباد حکومت نے افغان طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے افغانستان کے اندر اپنی کارروائیاں نہ روکیں تو اس کے سخت نتائج برآمد ہوں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24