Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75690
Published : 31/5/2015 19:3

شام میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

شام میں فوج نے اکہتر دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے- اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے ملک کے شمالی شہر حلب کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں کم سے کم اکہتر دہشتگرد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں- دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی اس کارروائی میں شامی فوج کے ہیلی کاپٹر بھی شریک تھے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کے ہوائی حملوں میں دہشت گردوں کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا ہے- قابل ذکر ہے کہ شام اور عراق سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کں تشکیل، ان کی تربیت اور ان کو ہتھیاروں سے لیس کرنے میں امریکا اور اس کے مغربی اور علاقائی اتحادی ممالک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21