Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75695
Published : 31/5/2015 20:29

دہشتگردوں کی صوبہ کربلا میں گھسنے کی ناکام کوشش

عراق کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ کربلا میں داخل ہونے سے پہلے ہی داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے- عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داعش گروہ کے نو دہشت گردوں کو صوبہ کربلا میں داخل ہونے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے- یہ دہشت گرد امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر دہشت گردانہ حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور صوبہ الانبار سے صوبہ کربلا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے- عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ کربلا میں دہشت گردانہ کارروائی کے بعد وہ دارالحکومت بغداد جانے کا ارادہ رکھتے تھے- عراق کے سیکورٹی ذرائع نے صوبہ الانبار کے مشرقی علاقے الکرمہ میں ہونے والی کارروائی میں داعش گروہ کے چالیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی بھی خبر دی ہے- اس کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21