Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75699
Published : 31/5/2015 20:41

مشہد مقدس اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب

مشہد مقدس کو سنہ دو ہزار سترہ میں اسلامی دنیا کے ثقافتی دارالحکومت کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے- اس بات کا اعلان اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر مشہد کی میونسپلٹی میں پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مهدی برادران نے ہمارے نمائندے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے اسلامک ایجوکیشنل سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن آئسسکو نے مشہد مقدس کو سن 2017 کے لئے ایشیا میں اسلامی دنیا کے ثقافتی دارالحکومت کے طور پر منتخب کر لیا ہے- محمد مهدی برادران کہا کہ مشہد مقدس سنہ دو ہزار سترہ میں اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت ہونے کے علاوہ آئسسکو کے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا- واضح رہے کہ مشہد مقدس دنیا کا دوسرا بڑا مذہبی شہر ہے- اس کی آبادی ساڑھے تین ملین نفوس پر مشتمل ہے جبکہ ہر سال تقریبا پچیس ملین زائرین ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں سے مشہد مقدس میں واقع حضرت امام علی ابن موسی رضا کی زیارت اور دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے آتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15