Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75700
Published : 31/5/2015 20:44

سعودی جارحیت: مختلف اقسام کے کلسٹر بموں کا استعمال

ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کو یمن پر حملوں کے دوران کلسٹر بموں کے استعمال کے بارے میں انتباہ دیا ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ اس ادارے نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں تین طرح کے کلسٹر بموں کے استعمال کے ثبوت و شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایک سینئر محقق نے کہا ہے کہ کلسٹر بموں سے عام شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے صوبۂ صعدہ پر حملوں کے دوران کلسٹر بم استعمال کر کے بچوں سمیت عام شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے- گزشتہ مہینے بھی ایک رپورٹ میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا تھا کہ تصاویر، ویڈیو اور تحقیقات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے یمن میں غیر فوجی علاقوں پر حملوں کے دوران امریکا کے بنائے ہوئے کلسٹر بم گرائے ہیں- واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ سے یمن کے مستعفی اور سعودی عرب فرار ہوجانے والے صدر عبد ربہ منصور ہادی دوبارہ برسر اقتدار لانے کے لئے یمن کے خلاف اپنی جارحیت شروع کر رکھی ہے- یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات کی تباہی کے علاوہ ہزاروں عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20