Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75701
Published : 31/5/2015 20:48

افغانستان: پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپیں

افغانستان کی سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں دسیوں طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ قندوز، سرپل، قندھار ، اروزگان،لوگر، کاپیسا، پکتیکا اور هلمند صوبوں میں پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں- ان جھڑپوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران طالبان کے تینتیس عناصر ہلاک اور بیالیس زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا ہے- افغانستان کی وزرات دفاع نے بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فوجیوں اور طالبان کی جھڑپوں میں سینتیس طالبان کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔ اس بیان کے مطابق انچاس طالبان زخمی ہوئے ہیں جبکہ چار طالبان کو گرفتار کرلیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23