Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75748
Published : 1/6/2015 20:25

یو اے ای کے وزیر خارجہ کا بیان، عراق کا شدید ردعمل

عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن، عباس البیاتی، نے دہشت گرد گروہ داعش کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے- متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراق اور شام کی حکومتیں داعش کے وجود میں آنے کا باعث ہیں- عباس البیاتی، نے عبداللہ بن زاید آل نہیان کے بیان کو عراق میں داعش دہشت گرد گروہ سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش قرار دیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اس طرح کا بیان دے کر داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو جائز قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ البیاتی نے عراق کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے بیان پر ان سے وضاحت طلب کرے- عراق کے ایک اور رکن پارلیمنٹ ،باسم العوادی، نے بھی عبداللہ بن زاید آل نہیان کے بیان کو فرقہ وارانہ قرار دیا اور کہا کہ یہ بات قابل افسوس اور حیرت انگیز ہے کہ ایک عرب عہدیدار سفارتی آداب سے ہٹ کر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ بیان دے- عراق کی ایک اور رکن پارلیمنٹ عالیہ نصیف نے بھی عراق سے متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اس بیان سے، اپنے ملک کے خلاف دہشت گردی کی حمایت پر مبنی الزام کی پردہ پوشی کرنا چاہتے ہیں- قابل ذکر ہے کہ عراق کے سیاسی گروہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف باضابطہ احتجاج کرے اور اس کے ناظم الامور کو بغداد سے نکال باہر کرے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20