Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75751
Published : 1/6/2015 20:38

امام خمینی (رح) فلسطین اور اسلامی مزاحمت، کانفرنس

ایران کے دارالحکومت تہران میں "امام خمینی (رح)، فلسطین اور اسلامی مزاحمت" کے زیر عنوان کانفرنس پیر کے روز منعقد ہو رہی ہے- فلسطین کی حامی غیر سرکاری تنظیموں کی بین الاقوامی یونین کی سیکریٹری جنرل سیدہ زہرا مصطفوی نے کہا ہے کہ "امام خمینی (رح)، فلسطین اور اسلامی مزاحمت کے زیر عنوان کانفرنس پیر کے روز سے تہران میں شروع ہو رہی ہے جس میں چار سو پچاس ملکی اور غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں- سیدہ زہرا مصطفوی نے اتوار کے روز تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس عالمی کانفرنس میں سرسٹھ ملکوں سے تین سو، غیر ملکی مندوبین اور یمن کے چالیس مہمان نیز ایران میں مقیم ساٹھ فلسطینی طلبا شرکت کر رہے ہیں۔ فلسطین کی حامی غیر سرکاری تنظیموں کی بین الاقوامی یونین کی سیکریٹری جنرل محترمہ مصطفوی نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رح) نے چار عشروں سے زیادہ عرصے تک پہلوی حکومت کے خلاف جدو جہد کی اور ان کی یہی نمایاں خصوصیت، ملت فلسطین کی حمایت کا سبب بنی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20