Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75752
Published : 1/6/2015 20:41

صیہونی حکومت: بائیکاٹ اور پابندیوں کا ڈھونگ

صہیونی حکومت کی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں بائیکاٹ اور پابندیوں کا سامنا ہے- صہیونی حکومت کی نائب وزیر خارجہ نے جرمنی کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہمیں پابندیوں اور بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے جرمنی کے وزیر خارجہ کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر صہیونی حکام کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ نے اپنے اس دورے میں سب سے پہلے نائب وزیر خارجہ زیپی ہوتوولی سے ملاقات کی۔ ہوتوولی نے والٹر اشٹائن مائر کے ساتھ ملاقات میں جرمنی کو اسرائیل کا ایک بہترین دوست قرار دیا- اس اعلی صیہونی عہدیدار نے یورپی ممالک کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کئے جانے کے بارے میں کہا کہ اسرائیل کو یورپ کی پابندیوں اور بائیکاٹ کا سامنا ہے اور تل ابیب کو امید ہے کہ جرمنی، جودا اور سامریہ کی مصنوعات پر لیبل لگانے کے منصوبے کا مقابلہ کرے گا۔ صیہونی نائب وزیر خارجہ کا اشارہ، یورپ کے ان بعض یورپی ملکوں کے منصوبے کی جانب ہے، جو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رہنے کے سبب مقبوضہ فلسطین میں بنائی جانے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ عزائم اور خلاف ورزیوں کی بنا پر اس حکومت کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے بعض اشتعال انگیز اقدامات پر یورپی ملکوں نے بھی کڑی تنقید ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23