Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75753
Published : 1/6/2015 20:43

عراق: کرکوک میں داعش نے مسجد کو دھماکے سے اڑا دیا

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے مغربی کرکوک میں نزہان الجبوری نامی مسجد کو بم سے تباہ کردیا- فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کے شہرکرکوک میں نزہان الجبوری نامی مسجد کو بم سے تباہ کردیا۔ داعش نے اس مسجد کے تبّرکات لوٹنے کے بعد اس کو دھماکے سے منہدم کردیا۔ یہ مسجد، کرکوک کے مغربی شہر الحویجہ میں واقع ہے۔ دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ صوبہ الانبار کے البغدادی علاقے پر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے کلورین گیس میزائیل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین بچوں کا دم گھٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے یہ بچے، شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سومریہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ داعش نے البغدادی کالونی پر جو الرمادی سے نوّے کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے تین کیمیاوی گولے داغے تھے، یہ گولے کلورین گیس کے تھے۔ ایک سیکیورٹی ذریعے نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ عراقی فوجیوں نے زخمی ہونے والے تینوں بچوں کو عین الاسد فوجی اڈے کے اسپتال میں داخل کر دیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق عراق کی سریع الحرکت فوج کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ فلوجہ شہر کے شمالی علاقے میں داعش کے ساتھ فوج کی جھڑپوں میں اٹھارہ تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- ہلاک شدہ دہشتگردوں میں پانچ خود کش بمبار بھی شامل ہیں- یہ خود کش بمبار سریع الحرکت فورسز کے گروہ میں داخل ہوکر حملے کرنا چاہتے تھے لیکن اس دہشتگردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15