Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75754
Published : 1/6/2015 20:46

مسلح افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار

سپاہ پاسداران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں- سپاہ پاسداران کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کو، ملک نیز سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی- انہوں نے اتوار کو پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، اعلی ترین دفاعی توانائیوں کی حامل ہیں اور ہماری فوجیں ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں- جنرل پاکپور نے کہا کہ سپاہ پاسداران کو سرحدوں پر امن قائم کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے- واضح رہے کہ اتوار کے روز پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ایران کی مسلح افواج کے بعض اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24