Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75755
Published : 1/6/2015 20:49

نائیجیریا کی مسجد میں خود کش حملہ قابل مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نائیجیریا کی ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے- نائیجیریا کی مسجد میں ہونے والے خودکش دہشت گردانہ حملے میں چھبیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں- وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے نائیجیریا کے صوبے بورنو کے شہر مایدوگوری کی مسجد میں ہونے والے خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی- انہوں نے ایک بیان میں نائیجیریا کی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا- مرضیہ افخم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی یہ ہے کہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور تشدد، ہرگز قابل قبول نہیں ہیں اور ان لعنتوں کا بھرپور طرح سے مقابلہ کیا جانا چاہیے- واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر مایدوگوری کی ایک مسجد میں ہفتے کی شام کو خودکش بم دھماکے میں چھبیس نمازی جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں- خود کش بم دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی- میڈیا رپورٹوں میں اس بم دھماکے کو خود کش حملہ قرار دیا گیا ہے- قابل ذکر ہے کہ نائیجیر اور دیگر ملکوں میں تکفیری وہابی دہشت گرد گروہ سرگرم عمل ہو چکے ہیں اور ان گروہوں میں بوکو حرام سب سے خطرناک دہشت گرد گروہ سمجھا جاتا ہے- دنیا میں تمام تکفیری دہشت گرد گروہوں کی آئیڈیا لوجی وہابی طرز فکر ہے- یہ مکتب فکر آل سعود کا سرکاری مذہب ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21