Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75759
Published : 1/6/2015 21:26

امریکہ اور کینیڈا کے امتیازی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کے تعلیمی اداروں کی جانب سے ایرانی طلباء کی میڈیکل ڈگریوں کی تائید نہ کرنا امتیازی سلوک کا مظہر ہے- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ تعلیمی حقوق کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا غلط اور امتیازی رویہ ہے- انہوں نے کہا کہ حق تعلیم انسانوں کا بنیادی حق ہے اور میڈیکل شعبے کا انسانوں کی صحت و سلامتی اور جان کی حفاظت سے براہ راست تعلق ہے- انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ امریکہ اور کینیڈا میں اعلی تعلیم کا کمیشن، ایرانی طلباء کی ڈگریوں کی توثیق نہیں کر رہا ہے جبکہ ان یونیورسٹیوں میں ایرانی طلباء تعلیم میں سب سے بہتر ہوتے ہیں- انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے شہریوں پر عائد ان پابندیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ جلد از جلد یہ مسائل ختم ہوجائیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19