Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75760
Published : 1/6/2015 21:30

یمن: سرکاری ریڈیو ٹی وی کی عمارت پرحملہ

سعودی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کی بنیادی تنصیات کو نشانہ بنایا ہے- المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود یمن پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی بمباری جاری ہے اور جارحین نے پہلی مرتبہ اس ملک کے صوبہ صعدہ کے ریڈیو ٹی وی کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے انقلاب اسٹیڈیم پر بھی حملہ کیا جہاں یمنی شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے- اس حملے میں متعدد شہری شہید و زخمی ہوئے۔ اسی طرح دارالحکومت صنعا کے ایک بازار پر بھی سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت، یمن کے عوام پر گذشتہ سرسٹھ دنوں سے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ وہ، عام شہریوں کا قتل عام اور ان کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے باوجود یمن کے عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19