Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75761
Published : 1/6/2015 21:34

روس اسلامی بینکنگ رائج کرنے کا خواہاں

روس اسلامی بینکنگ نظام کے ذریعے پابندیوں کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے- رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس، اسلامی بینکاری نظام کے سہارے اپنے مسلمان علاقوں میں مغرب کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے- روس کے اسبر بینک کے سربراہ نے روس میں اسلامی بینکاری نظام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے روس، عرب ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھا کر مزید سرمایہ حاصل کرسکتا ہے- اسبر بینک، روس کا سب سے بڑا بینک ہے- اس بینک کو عالمی سطح پر، کی جانے والے درجہ بندی کے لحاظ سے مشرقی یورپ میں پہلا اور یورپ میں تیسرا مقام حاصل ہے- اطلاعات کے مطابق ویسٹی فائینینس نے کہا ہے کہ عنقریب اسلامی بینکاری نظام، روس کے مالی نظام میں ضم کر دیا جائے گا- اس طرح نہ صرف روس بلکہ مرکزی ایشیا کے ملکوں کے سرمائے میں بھی کافی اضافہ ہو جائے گا اور یہ سرمایہ، دوہزار اٹھارہ تک تقریبا چوبیس ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21