Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75762
Published : 1/6/2015 21:37

یمن: صنعا میں اسکول پرحملہ دسیوں شہید اور زخمی

آل سعود کے جارح طیاروں نے صنعا میں ایک اسکول پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو شہید و زخمی کردیا- یمن کی سباء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے جارح طیاروں نے صنعا میں ایک اسکول پر حملہ کیا ہے- اس اسکول میں پناہ گزینوں کو ٹہرایا گیا تھا- آل سعود کی اس بہیمانہ کاروائی میں دسیوں پناہ گزیں شہید اور زخمی ہوئے ہیں- یہ اسکول، صنعا کے نقم علاقے میں واقع ہے- صنعا سے ایک سیکورٹی ذریعے کی رپورٹ کے مطابق آل سعود نے الجریزع نامی اسکول کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جو نقم کے علاقے مسیک میں واقع ہے- اس اسکول میں ان افراد کو ٹہرایا گیا تھا کہ جن کے گھر، آل سعود کی جارحیت میں تباہ ہوگئے ہیں- اس سیکورٹی ذریعے کی رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد کافی دیر تک دھماکے ہوتے رہے جس کی وجہ سے امداد پہنچانا مشکل ہوگیا- الجریزع اسکول، گنجان آبادی والے علاقے میں واقع ہے جس کی وجہ سے شہدا کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے- یمن کی وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ایمبولینسوں نے فوری طورپر امدادی کاروائیاں شروع کردی تھیں اور صنعا کے ہسپتالوں میں زخمیوں کی بڑی تعداد کو لایا گیا ہے- آل سعود کے وحشیانے حملوں کے باوجود امداد رسانی کا کام جاری ہے لیکن امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21