Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75763
Published : 1/6/2015 21:40

سانحہ جدہ ایئرپورٹ: مجرموں کو پھانسی دی جائے

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جدہ ایئرپورٹ پر ایرانی نوجوانوں کے ساتھ مجرمانہ فعل انجام دینے والوں کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی شہریوں اور پارلیمانی امور میں ایران کے نائـب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر دو نوجوان ایرانی زائروں کے ساتھ مجرمانہ فعل انجام دینے والے دو سعودی پولیس اہلکاروں پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ حسن قشقاوی نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ان دونوں مجرم پولیس اہلکاروں کے خلاف پیر کے روز جدہ کی کریمنل کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہوئی اور پراسیکیوٹر نے عائد کردہ فرد جرم میں، قانون اور شریعت کی رو سے ان دونوں مجرموں کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مقدمے کی سماعت میں جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کونسلر جنرل بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اٹھائیس مارچ کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹنے کے لئے جدہ ایئرپورٹ پر موجود دو ایرانی نوجوانوں کے ساتھ ناروا سلوک اور غیر اخلاقی و غیر انسانی برتاؤ کیا گیا- اس سلسلے میں ایران کے قونصل خانے کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات سے قبل ہی، جدہ ایئرپورٹ پر غیر اخلاقی عمل انجام دینے والے دونوں اہلکاروں کی پہچان ہوجانے کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا تھا- اسلامی جمہوریہ ایران ان دونوں سعودی سیکورٹی اہلکاروں کو سخت ترین سزا دیئے جانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23