Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75764
Published : 1/6/2015 21:42

چین: ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات خوش آئند

چین نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے- چین کی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات میں بعض مداخلت پسندانہ اقدامات کے باوجود ویانا میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات مثبت رہے ہیں- چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ، مقررہ مدت میں مطلوبہ سمجھوتے تک پہنج جائیں گے- چین کے دفتر خارجہ کی ترجمان ہوا چون یینگ نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات آخری اور حساس مرحلے میں پہنچ چکے ہیں- انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات بالخصوص ویانا کی حالیہ نشست کہ جس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی شرکت کی تھی، مثبت رہی تھی اور یہ بات چین کے لئے باعث خوشی ہے- چین کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اس نشست میں دونوں فریقوں نے جلد از جلد حتمی معاہدے تک پہنچںے کی بات کہی ہے- انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں کلیدی مسائل کو حل کئے جانے کے نقشہ راہ پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23