Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75767
Published : 1/6/2015 21:51

IRIB ورلڈ سروس استقامت کے محور پر کام کرتی ہے

ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس استقامت کے محور پر کام کرتے ہوئے حقائق بیان کرتی ہے- ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سرویس کے سربراہ محمد اخگری نے لبنان کے المنار ٹی وی کے سربراہ ابراہیم فرحات سے ملاقات میں کہا ہے کہ استقامتی محور پر میڈیا کو مل کر کام کرنا چاہیے- انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اس طرح کے تعاون میں توسیع آنے سے عالمی رائے عامہ بالخصوص یورپی ملکوں پر اچھے اثرات مرتّب ہوں گے- انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ تعاون اسلامی طرز زندگی کی اساس پر ہونا چاہیے- تہران میں انجام پانے والی اس ملاقات میں المنار ٹی وی کے سربراہ نے بھی آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت استقامتی میڈیا پر عالمی سامراج اور بعض علاقائی ملکوں خاص طور سے سعودی عرب کا خاصا دباؤ ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26