Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75768
Published : 1/6/2015 22:4

صاحب العصر والزمان حضرت حجّت ُ منتظر عجلّ الله فرجہ ,

نام و نسب جو اپنے جدِ برزگوار حضرت پیغمبر خدا کے بالکل ہمنام اور صورت وشک میں ہو بہو ان کی تصویر ہیں . والدہ گرامی اپ کی نرجس خاتون علیہ السّلام قیصر ُروم کی پوتی اور شمعون وصی حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی اولاد سے تھیں . امام حسن عسکری علیہ السّلام کی ہدایت سے حضرت علیہ السّلام کی بزرگ مرتبت ہمشیرہ حلیمہ علیہ السّلام خاتون نے ان کو مسائل ُ دینیہ اور احکام ُ شرعیہ کی تعلیم دی تھی .

القاب و خطابات

 غالباً ائمہ معصومین میں حضرت علی علیہ السّلام بن ابی طالب کے بعد سب سے زیادہ القاب ہمارے امام علیہ السّلام عصر کے ہیں جن میں زیادہ مشہور ذیل کے خطابات ہیں .

 

1. المہدی علیہ السّلام

 یہ ایک ایسا خطاب ہے جو نام کاقائم مقام بن گیا ہے اور پیشینگوئیاں جو اپ کے وجود کے متعلق پیغمبر اکرماور دیگر ائمہ معصومین علیہ السّلام کی زبان پر ائی ہیں وہ زیادہ تر اس لفظ کے ساتھ ہیں اسی لیے انے والے مہدی کا اقرار تقریباً ضروریاتِ اسلام میں داخل ہوگیا ہے جس میںاگر اختلاف ہوسکتا ہے تو اوصاف وحالات کے تعین میں لیکن اصل مہدی علیہ السّلام کے ظہو رکا عقیدہ مسلمانوں میں ہر شخص کو رکھنا لازمی ہے . ان حضرات کا ذکر نہیں جو اپنے کو مسلمان صرف سوسائٹی کے اثر یاسیاسی مصلحتوں سے کہتے ہیں مگر ان کے دل میں حاضر وناظر معدلت پسند رب الارباب کاعقیدہ ہی موجود نہیں تو اس کے رسول کی کسی بر غیبی کی تصدیق جو ابھی وقوع میں نہیں ائی ان کے حاشئہ خیال میں کہاں جگہ پاسکتی ہے ?

 مہدی علیہ السّلام کے لفظ »ہدایت ہائے ہوئے «کے ہیں , اسی لحاظ سے کہ »اصل ہادی راستہ بتانے والی ذات خالق ہے جس کے لحاظ سے خود پیغمبر سے خطاب کرکے قران کریم میں یہ ایت اتی ہے (انک لاتھدی من اجبت ولکن الله یھدی من یشائ ) تمہارے بس کی بات نہیں ہے کہ جس کو چاہو تم ہدایت کردو بلکہ الله جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے . اور اسی کے اعتبار سے سورئہ الحمد میں بارگاہ الٰہی میں دعا کی گئی ہے .اھدنا الصراط المستقیم ہم کو سیدھے راستے پر لگا دے . اس فقرہ کو خود پیغمبر اور ائمہ معصومین بھی اپنی زبان پر جاری کرتے تھے اس لیے خداوند ُ عالم کی ہدایت کے لحاظ سے ا ن رہنما یانِ دین کو مہدی علیہ السّلام کہناصحیح تھا جو صفت کے لحاظ سے سب ہی بزرگوار تھے اور خطاب کے لحاظ سے حضرت امام منتظر علیہ السّلام کے ساتھ مخصوص ہوگیا .

 

2 .القائم

 یہ لقب ان احادیث سے ماخوذ ہے جس میں جناب پیغمبر نے فرمایا ہے کہ »دنیا ختم نہیں ہوسکتی جب تک میری اولاد میںسے ایک شخص قائم ( کھڑا )نہ ہو جو دنیا کو عدل وانصاف سے بھردے .

 

3 .صاحب الزمان علیہ السّلام

 اس اعتبار سے کہا جاتا ہے کہ اپ ہمارے زمانے کے رہنمائے حقیقی ہیں .

 

4 .حجتِ علیہ السّلام خدا

 ہرنبی علیہ السّلام اورامام علیہ السّلام اپنے دور میں خالق کی حجت ہوتا ہے جس کے ذریعہ سے ہدایت کی ذمہ داری جو الله پر ہے وہ پوری ہوتی ہے اور بندوں کے پاس کوتاہیوں کے جواز کی کوئی سند نہیں رہتی . چونکہ ہمارے زمانے میں رہنمائی خلق کی ذمہ داری حضرت علیہ السّلام کے ذریعے سے پوری ہوئی ہے اس لیے قیامِ قیامت »حجت علیہ السّلام ُ خدا « اپ ہیں .

 

5 . منتظر علیہ السّلام

 چونکہ امام مہدی علیہ السّلام کے ظہور کی بشارتیں برابر رہنمایانِ دین دیتے رہے ہیں , یہاں تک کہ صرف مسلمانوں میں نہیں بلکہ دوسرے مذاہب میں بھی چاہے نام کوئی دوسرا ہو مگر ایک ا نے والے کا اخر زمانہ میں انتظار ہے .ولادت کے قبل سے پیدائش کاانتظار رہا اور اب غیبت کے بعد کو ظہور کاانتظار ہے ا س لیے اپ خود حضرت حکم الٰہی کے منتظر ہوتے ہوئے تمام خلق کے لیے منتظر یعنی مرکز انتظار ہیں .

پشین گوئیاں اپ کے دنیا میںانے سے پہلے پشین گوئی متواتر طریقہ سے پیغمبراسلام اور ائمہ معصومین علیہ السّلام کی زبانوں پر اتی رہی تھی جن میں سے ہر معصوم علیہ السّلام کی صرف ایک خبر اس موقع پر درج کی جاتی ہے .


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24