Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75789
Published : 2/6/2015 19:30

یمنی گروہوں کے اجلاس پراقوام متحدہ کی تاکید

اقوام متحدہ نے یمنی گروہوں کے درمیان فوری مذاکرات کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے- یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں یمنی گروہوں کے درمیان فوری مذاکرات پر زور دیا ہے۔ یمن کی نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ولد شیخ احمد نے اتوار کے روز جنیوا میں یمن کی پیپلز کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں یمنی گروہوں کے درمیان جلد از جلد مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا- انہوں نے کہا کہ یمن کے بحران کے حل کا واحد راستہ، یہ ہے کہ اس ملک کے تمام گروہوں کے درمیان جلد از جلد مذاکرات انجام پائیں۔ یمن کی پیپلز کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے بھی اس ملاقات میں سعودی جارحیت بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا- انھوں نے کہا کہ سعودی حملوں کے سبب یمن میں انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے۔ اس پارٹی کے رہنماؤں نے جنیوا میں یمنی گروہوں اور جماعتوں کے مذاکرات میں شرکت کے لئے اپنی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے عوام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24