Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75790
Published : 2/6/2015 19:35

یمن کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت نے یمن پر جارحیت کے دوران ممنوعہ اور کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ سعودی حکومت اور جنگ یمن میں شریک دیگر ممالک کو یہ جان لینا چاہئے کہ کلسٹر بموں کے استعمال سے عام شہریوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہو جاتی ہے۔ اس کمیشن نے کہا ہے کہ تحریک انصاراللہ کے زیر کنٹرول علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کے حملوں کی ایسی تصاویر اور ویڈیو کلپ دریافت ہوئی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یمن پر حملے میں سعودی اتحاد نے امریکی ساخت کے کلسٹر بموں سے غیر فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کو مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین اور ممنوعہ ہتھیاروں کے عدم استعمال کا پابند ہونا چاہئے اور سعودی اتحاد کے حامیوں منجملہ امریکہ کو بھی اس اقدام کی مذمت کرنی چاہئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18