Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75791
Published : 2/6/2015 19:39

شام بہت جلد دہشت گردوں کا دلدل بن جائے گا

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ عنقریب شام دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے دلدل بن جائے گا- ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے پیر کی شام تہران میں شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر جہاد اللحام سے ملاقات میں علاقے کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا- انہوں نے کہا کہ علاقے کے ہمسایہ اور مسلم ممالک منجملہ شام، عراق، یمن اور لبنان کے ساتھ تعلقات کے بار ے میں کسی طرح کی کوئی تشویش نہیں ہے اور ہمیں اطمینان ہے کہ استقامت جاری رہے گی اور دہشت گردوں کو شکست ہوگی- انہوں نے کہا کہ سب یہ جان لیں کہ شام کی حکومت اور قوم کے اقتدار و طاقت کی نشانیاں ظاہر ہو رہی ہیں اور شام، عنقریب دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے دلدل بن جائے گا- ڈاکٹر ولایتی نے شام کے اسپیکر سے ملاقات میں شامی قوم سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ جو آپ سب پر مسلط کی گئی ہے غیر متوقع نہیں ہے اور اس میں بڑے نشیب و فراز آئیں گے لیکن ہمیں یقین ہے کہ آخری فتح آپ ہی کی ہوگی- ڈاکٹر ولایتی نے یمن کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں آل سعود، بے گناہ عوام کا بہیمانہ قتل عام کر رہی ہے جس کی معاصر تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی- انہوں نے کہا کہ آل سعود کو بھی یقینا شکست ہوگی کیونکہ جنگ کا فیصلہ بمباری سے نہیں ہوتا بلکہ زمیںی میدان جنگ میں ہوتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21