Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75793
Published : 2/6/2015 19:48

افغانستان: پندرہ داعش تکفیری ہلاک ہوگئے

افغانستان کے مغربی علاقے میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں پندرہ داعش تکفیری ہلاک ہوگئے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے نائب ترجمان حنیف رضائی نے پیر کے روز کہا ہے کہ صوبے فراہ کے شہر انار درہ میں طالبان کے حملے میں چودہ داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- حنیف رضائی نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر شہر انار درہ میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنا چاہتے تھے لیکن طالبان نے اس کی مخالفت کی تھی- طالبان کی مخالفت کے بعد دونوں تکفیری دھڑوں میں شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں- ہلاک شدہ افراد میں داعش کا ایک نام نہاد کمانڈر بھی شامل ہے- افغان فوج کے نائب ترجمان کے مطابق داعش کے بارہ تکفیری عناصر کو طالبان نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ چودہ عناصر زخمی ہوئے ہیں- حنیف رضائی نے کہا کہ ان جھڑپوں کے بعد داعش کے اکتالیس دہشتگردوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے جبکہ ان جھڑپوں میں طالبان کے نو تکفیری عناصر ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے- افغان فوج کے نائب ترجمان نے کہا کہ افغان فوج نے داعش اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کوئی مداخلت نہیں کی- بعض رپورٹوں کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں بھی طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں جن میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- دوسری جانب بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ افغانستان اور پاکستان میں سرگرم عمل ہوچکا ہے- سیاسی اور فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے داعش کو آل سعود کے پیسے سے جنم دیا ہے تاکہ اسلام کو بدنام کیا جاسکے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26