Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75797
Published : 2/6/2015 19:58

قومی مفادات کے منافی دستاویز پردستخط نہیں کریں گے

افغانستان کی متحدہ قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہےکہ افغانستان کے قومی مفادات کے منافی کسی بھی دستاویز پر دستخط نہیں کئے جائیں گے- ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی متحدہ قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے پیر کے دن افغان کابینہ کے اجلاس سے قبل کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیکورٹی اور خفیہ اطلاعات سے متعلق دستاویز کے خلاف وسیع پیمانے پر رد عمل ظاہر کیا گیا ہے اور حکومت کو بھی اس مسئلے کا ادراک ہے- انھوں نے کہا کہ تاحال پاکستان اور افغانستان نے اس سمجھوتے پر دستخط نہیں کئے ہیں- عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایسی دستاویز پر دستخط نہیں کئے جائیں گے جو افغانستان کے قومی مفادات کے منافی اور افغانستان کی سیکورٹی کے لئے نقصان دہ ہو۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20