Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75798
Published : 2/6/2015 20:1

بوشہر ایٹمی بجلی گھر: مزید یونٹوں کی تعمیر کا آغاز بہت جلد

بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کی تعمیر رواں برس شروع ہو جائے گی- روس کے ایٹمی ادارے روس ایٹم کے سربراہ سرگئی کرینکو نے کہا ہے کہ رواں برس موسم خزاں میں بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا کام وسیع پیمانے پر شروع کر دیا جائے گا- واضح رہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے نئے یونٹس دو ری ایکٹروں پر مشتمل ہوں گے- ان میں سے ہر ایک ری ایکٹر ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر سکے گا جس کی بنا پر ایران کی ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت تین گنا ہوجائے گی- اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان سنہ انیس سو بانوے میں پرامن ایٹمی انرجی سے استفادے کے بارے میں سمجھوتہ طے پایا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24