Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75799
Published : 3/6/2015 10:11

کامیابی کے حصول تک شام کے ساتھ رہیں گے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام شام کے عوام اور حکومت کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے تہران میں شام کے اسپیکر محمد جہاد اللحام اور ان کے ہمراہ ایران کا دورہ کرنے والے اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ حق و باطل کی معرکہ آرائی میں فتح حق کی ہوگی اور مجھے یقین ہے کہ بیرونی طاقتیں شام کے عوام پر اپنی بالادستی ہرگز قائم نہیں کرسکیں گی۔ صدر حسن روحانی نے شامی حکومت اور عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شام پر چند روز کے اندر تسلط کا منصوبہ بنانے والوں کا خواب چکناچور ہوگیا ہے۔ ایران کے صدر نے کہا کہ شامی عوام کو باہر سے مسلط کردہ جنگ کا سامنا ہے لیکن جب کوئی قوم ملت ایران کی طرح استقامت کا راستہ اپنالے تو پھر کامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض ممالک یہ سمجھ رہے ہیں کہ دہشتگردی کو اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر استعمال کیا جاسکتا ہے حالانکہ انہیں اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ دہشتگردی کا ناسور جلد یا بدیر خود ان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ شام کے اسپیکر محمد جہاد اللحام نے اس موقع پر کہا کہ شام کی حکومت اور عوام، ایران کی جانب سے کی جانے والی سیاسی اور اخلاقی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے انسانی بنیادوں پر استوار،ایران کے دو ٹوک اور اصولی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدا نے چاہا تو دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں فتح شامی عوام کا مقدر بنے گی اور ہم جلد اس کی جشن منائیں گے۔ شام کے اسپیکر نے اس موقع پر صدر بشار اسد کا خصوصی پیغام بھی صدر حسن روحانی کی خدمت میں پیش کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18