Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75817
Published : 3/6/2015 17:12

شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے خلاف دستخطی مہم

انسانی حقوق کے کارکنوں نے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کے لئے دستخطی مہم شروع کی ہے- ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے سعودی عرب کے حکومت مخالف رہنما اور سرکردہ شیعہ عالم دین شیح باقر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد کی روک تھام کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے- انسانی حقوق کے یہ کارکن ایک لاکھ دستخط اکٹھے کرکے ان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس زید بن رعد الحسین اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کو بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سزائے موت ختم اور ان کی آزادی کا راستہ ہموار کیا جا سکے- انسانی حقوق کے ان کارکنوں نے شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کی تمام لیگل تنظیموں اور حریت پسند انسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف ڈٹ جائیں- واضح رہے کہ سعودی عرب کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جولائی سنہ دو ہزار بارہ میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کو قطیف شہر سے گرفتار کر لیا تھا- بعدازاں سعودی عرب ایک نمائشی عدالت نے ان پر ملک سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، حکومت مخالف تقاریر اور سیاسی قیدیوں کی حمایت کرنے کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ سعودی عرب کی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف عالمی سطح پر رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18