Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75818
Published : 3/6/2015 17:15

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابو زینہ پھرگرفتار

صیہونی فوجیوں نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خالد صالح ابو زینه کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے-

فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کے دن مغربی کنارے سے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خالد صالح ابو زینه کو ان کے چودہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے جن میں ان کا سترہ سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔ صیہونی فوجیوں کے اس اقدام کے بعد خالد صالح ابو زینه کے گھر کے پاس جھڑپیں بھی ہوئیں- صیہونی فوجیوں نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے گولیاں چلائیں اور زہریلی گیس استعمال کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے- واضح رہے کہ خالد صالح ابو زینه دس سال سے زیادہ عرصے تک صیہونی حکومت کی قید رہ چکے ہیں اور وہ مغربی کنارے میں تحریک جہاد اسلامی کے ایک ممتاز رہنما سمجھے جاتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24