Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75819
Published : 3/6/2015 17:17

برسی امام خمینی(رح): بارہ لاکھ افراد کی شرکت متوقع

اس سال بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی برسی میں بارہ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے- بانی انقلاب اسلامی کی برسی کی مرکزی کمیٹی کے ایک عہدیدار بریگیڈیئر کاظمینی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال چار جون کو حضرت امام خمینی(رح) کی برسی میں پورے ایران سے بارہ لاکھ زائرین کی شرکت متوقع ہے- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امام خمینی(رح) کی برسی کے اجتماع  میں سب سے اہم خطاب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا ہوگا،کہا کہ امام خمینی(رح)  کی برسی کے مرکزی پروگرام کے لیے بارہ ذیلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاکہ یہ اجتماع عظیم الشان طریقے سے منعقد ہوسکے- انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹیاں امام خمینی(رح) کے مزار پر زائرین کی خدمات کے لئے چار جون کی صبح سے رات دیر گئے تک کام کرتی رہیں گی- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان، عراق، ترکی، وسطی ایشیا کے ممالک کے علاوہ سعودی عرب، شام، مصر، الجزائر ،اردن، امریکہ اور یورپی ممالک سے تقریبا" تین ہزار غیرملکی مہمان امام خمینی (رح) کی برسی میں شرکت کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15