Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75821
Published : 3/6/2015 17:21

عراق میں ایرانی فوجی مشیروں کا مارا جانا بے بنیاد پروپیگنڈہ

عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے داعش کے حملوں میں پندرہ فوجی مشیروں کے مارے جانے کی خبر کو جھوٹ قرار دیا ہے- عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن دانائی فر نے عراق میں ارنا سے گفتگو کے دوران عراق میں ایرانی فوجی مشیروں کے مارے جانے کی خبر کی تردید کی- انھوں نے کہا کہ اس خبر کو کوریج دینے والوں کا مقصد ایران پر عراق کے امور میں مداخلت کا الزام لگانا ہے- حسن دانائی فر نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک دہشت گرد گروہ داعش کی نابودی نہیں چاہتے ہیں- واضح رہے کہ بعض یورپی ذرائع ابلاغ نے پیر کے دن عراق کے صوبے الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں ایران کے پندرہ فوجی مشیروں کے مارے جانے کی خبر نشر کی تھی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24