Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75822
Published : 3/6/2015 17:24

غزہ: داعش سے وابستہ سلفی سرغنہ ہلاک

غزہ شہر میں داعش سے وابستہ ایک سلفی سرغنہ کو ہلاک کردیا گیا- اطلاعات کے مطابق منگل کے روز غزہ شہر میں سیکورٹی فورس اور حماس کی پولیس نے ایک جھڑپ میں داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ ایک مقامی تکفیری گروہ کے سرغنہ کو ہلاک کردیا- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے فلسطین کی داخلہ امور کی وزارت کی عمارت کے پاس، شیخ رضوان علاقے میں یوسف الحتر نامی ایک ستّائیس سالہ مسلح شخص کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی- بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص، علاقے میں داعش سے وابستہ ایک تکفیری گروہ کا سرغنہ تھا- واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے علاقے میں بم دھماکوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سلفی گروہوں کے مقابلے اور ان کی سرکوبی کی وسیع کارروائیاں شروع کی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21