Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75824
Published : 3/6/2015 17:28

عراق: داعش کے خلاف مسلسل پیش قدمی

عراق میں فوج اور عوامی فورسز، شمال اور مغرب میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو شکست دے کر آگے بڑھ رہی ہیں- رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ صلاح الدین میں رفیعات، الاسحاقی اور الحاوی کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا- عراقی فوج اور عوامی رضاکار بیجی شہر میں بھی اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے الصّینیہ کے نزدیک پہنچ گئے- ادھر عراق کے مغربی صوبے الانبار کا، تین علاقوں سے محاصرہ جاری ہے اور داعش کے تکفیری عناصر اس صوبے میں التّالیم کے علاقے سے فرار ہو رہے ہیں- اطلاعات کے مطابق داعش کے شکست خوردہ عناصر دیگر علاقوں سے اس صوبے کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں- ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی عوامی فورسز نے انٹیلیجنس کے تعاون سے فلوجہ شہر کے مشرقی علاقے صبیحات میں داعش کے ایک اڈے کا پتہ لگا کر اس پر حملہ کر دیا- اس حملے میں داعش کے پانچ تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے- ادھر عراق کی فیڈرل پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا جن میں گولہ بارود بھرا ہوا تھا- انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں دس تکفیری دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں- دوسری جانب عراق کے المواطن اتحاد کے رکن عبداللہ الزیدی نے کہا ہے کہ اگر عراقی فورسز بالخصوص قبائل اور سیاسی حکام کے مواقف، ایک جیسے ہوں تو دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے اور ان حلقوں کا آپسی تعاون، دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر سکتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20