Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75825
Published : 3/6/2015 17:34

ترکی: اردوغان دھمکیوں کا سلسلہ ختم کریں

صحافیوں کی حامی کمیٹی نے روزنامہ جمہوریت کے ایڈیٹر کے خلاف ترک صدر اردوغان کے بیان کی مذمت کی ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں صحافیوں کی حامی کمیٹی نے صدر اردوغان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو دھمکیاں دینا بند کریں- واضح رہے کہ ترک اخبار جمہوریت نے حال ہی میں ایسی تصویریں شائع کی تھیں کہ جن میں دکھایا گیا تھا کہ ترک حکومت نے شام میں سر‏گرم عمل تکفیری دہشت گردوں کے لئے ٹرکوں میں ہتھیار روانہ کئے ہیں- اخبار جمہوریت نے انقرہ حکومت کی خفیہ ایجنسیوں پر شام میں سرگرم عمل دہشت گردوں کے لئے ہتھیار بھیجنے کا الزام لگایا ہے۔ اخبار جمہوریت میں یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ترک صدر نے اس اخبار کے ایڈیٹر کو سخت سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔ صحافیوں کی حامی تنظیم نے کہا ہے کہ ہم صدر اردوغان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو دھمکیاں دینا بند کریں- اس کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ صحافی، صرف وہی رپورٹیں دیں جو اردوغان کو پسند ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26