Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75826
Published : 3/6/2015 17:39

ایران کے وزیر پٹرولیم بدھ کو ویانا جائیں گے

ایران کے وزیر پٹرولیم تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپک کے اجلاس میں شرکت کرنے ویانا جائیں گے- ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ کل بدھ کو ویانا جائیں گے- وہ ویانا میں اوپک کے ایک سو سڑسٹھویں اجلاس میں شرکت کریں گے- اس موقع پر اوپک کا چھٹا سیمینار بھی ہوگا- ایران کی وزارت پٹرولیم کے مطابق بیژن نامدار زنگنہ اوپک کے سیمینار میں خام تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام کے زیر عنوان ماہرین کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے- اس اجلاس میں خام تیل کی مںڈیوں میں استحکام اور تیل کی مصنوعات کی مارکیٹینگ جاری رکھنے نیز پیداواری حلقوں اور صارفین کے درمیان گفتکو کو تقویت پہنچانے جیسے امور پر غور کیا جائے گا- اوپک کے اس اجلاس میں عراق، وینزوئیلا اور ہندوستان کے وزرائے پٹرولیم نیز انرجی کی عالمی ایجنسی کے سکریٹری جنرل اور یورپی یونین میں انرجی شعبے کے سربراہ بھی شرکت کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26