Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75828
Published : 3/6/2015 17:45

داعش نے مشرقی الرمادی کے شہریوں پر پانی بند کردیا

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے الرمادی ڈیم پر قبضہ کرکے اس شہر کے مشرقی علاقے کے باشندوں پر پانی بند کر دیا- تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے الرمادی ڈیم کے تمام دریچے، جو دریائے فرات کی جانب کھلتے تھے، بند کر دیئے ہیں اور الرمادی کے مشرقی علاقوں میں پانی کی سپلائی بند کر دی ہے۔ ارم نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے سلامتی کے مشیر بریگیڈیئر 'عزیز خلف الطرموز' نے منگل کے روز اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہفتے قبل الرمادی ڈیم پر قبضہ کیا ہے اور اس کے تمام دریچے بند کر دیئے ہیں جس سے الخالدیہ اور الحبانیہ علاقوں کے لئے پانی بند ہو گیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان دونوں علاقوں کا کنٹرول عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھ میں ہے اور دریائے فرات کے پانی کی سطح بھی کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش گروہ، ان دونوں علاقوں کا پانی بند کر کے ان علاقوں کے عوام کو پیاسا رکھنا چاہتا ہے تاکہ ان کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جاسکے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20