Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75877
Published : 4/6/2015 22:32

امام خمینی (رح) کی چھبیسویں برسی

اسلامی انقلاب کے عظیم رہنما اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کی چھبیسویں برسی پورے قومی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر پورا ایران اسلامی سوگوار ہے اور ملک کے گوشے گوشے میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مقررین حضرات، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے افکار ونظریات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ برسی کا مرکزی اجتماع تہران میں بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر منعقد کیا جارہا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین شریک ہیں۔ بانی انقلاب اسلامی کے مزار اور اس کے اطراف کی شاہراہیں لوگوں سے بھری پڑی ہیں اور ہر آن، ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق برسی کے مرکزی اجتماع میں بارہ لاکھ سے زیادہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے علاہ، مشرق وسطی، یورپ اور براعظم امریکہ کے ملکوں سے بھی سیکڑوں کی تعداد میں زائرین اور عقیدت مند، بانی ان‍قلاب اسلامی کو خراج عقید پیش کرنے کے لیے اس اجتماع میں شرکت کر رہے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، امام خمینی (رح) کے مزار پر ہونے والے مرکزی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
امام خمینی (رح) عصر حاضر میں اسلام کی نشات ثانیہ کے بانی ہیں اور آپ نے قرآن کریم، سنت نبوی اور سیرت ائمۂ طاہرین سے ماخوذ ایک مضبوط فقہی و سیاسی نظریئے کی بنیاد ڈالی جیسے آج کی دنیا اسلامی جمہوری نظام کے نام سے پہچانتی ہے۔
امام خمینی(رح)نے خالص اسلامی نظریات، ایمانی طاقت، فولادی عزم اور انتھک جدوجہد کے ذریعے عصر حاضر کی دنیا میں ایسا عظیم انقلاب برپا کیا جس نے مسلمانوں اور مستضعفین عالم کے سامنے عزت و سربلندی کے نئے راستے کھول دیئے ہہں۔  اس موقع پر ریڈیو تہران دنیا بھر کے مسلمانوں اور مستضعفین کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18