Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75881
Published : 4/6/2015 22:40

سعودی عرب میں شہید نمازیوں کی تدفین

مشرقی سعودی عرب میں خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کو بدھ کے روز سپرد خاک کردیا گیا المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں واقع مسجد امام حسین ع پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی- جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے اور سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ آبادی والے علاقوں میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں- شہدا کے جلوس جنازہ میں شریک افراد نے آل سعود حکومت کے پروپیگنڈے کو اہل تشیع پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کا اہم سبب قرار دیا- ان افراد نے امتیازی سلوک اور عدم مساوات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا-شہدا کے جلوس جنازہ کی انتظامی کمیٹی نے کہا ہے کہ تین ہزار سے زیادہ رضار کاروں نے اس جلوس جنازہ کی حفاظت کا انتظام سنبھالا تھا- واضح رہے کہ جمعے کے دن سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے شہر دمام میں واقع ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چار افراد شہید اور دس زخمی ہوگئے تھے- سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس حملے میں سعودی شہری خالد الشمری ملوث تھا- دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ داعش دہشت گرد گروہ نے ایک ہفتے قبل قطیف کی مسجد امام علی علیہ السلام میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں اکیس نمازی شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23