Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75882
Published : 4/6/2015 22:43

ایٹمی مذاکرات کی کامیابی میں کوئی چیز حائل نہیں: روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی کی راہ میں کوئی چیز حائل نہیں ہے۔- اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایٹمی مذاکرات میں شرکت کرنے والے تمام فریق لوزان معاہدے کی پابندی کریں تو مذاکرات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے- سرگئی لاوروف نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے اور یہ مذاکرات آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں- روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ایران کے ایٹمی مذاکرات کے نتائج کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے- ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے بدھ کے دن اس تنظیم کی رکنیت پر مبنی ایرانی درخواست کا جائزہ لیا اور اس تنظیم میں ایران کے رتبے میں اضافے پر اتفاق کیا- قابل ذکر ہے کہ کرغیزستان، چین، قرقیزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان، پاکستان اور ہندوستان مبصر کی حیثیت سے اس تنظیم میں شامل ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15