Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75883
Published : 4/6/2015 22:46

سعودی عرب کو عراق کا شدید انتباہ

عراق کی پارلیمنٹ میں دفاع اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بنا پر سعودی عرب کو شدید انتباہ دیا ہے- عراق کی پارلیمنٹ میں دفاع اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ حاکم الزابلی نے بدھ کے دن کہا کہ بغداد سعودی عرب کے طیاروں کی جانب سے صوبۂ الانبار میں اپنے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کئے جانے کی مذمت کرتا ہے۔ حاکم الزابلی نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ قطر، سعودی عرب اور بحرین کے دو دو پائلٹوں کے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے ساتھ رابطے تھے اور انھوں نے ان عناصر کو ایسی دستاویزات پیش کی تھیں جن سے وہ عراقی فوج کو نقصان پہنچا سکتے تھے۔ حاکم الزابلی نے عراق کی فوج سے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کے طیاروں نے دوبارہ عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو ان کو مار گرایا جائے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26