Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75886
Published : 4/6/2015 22:51

ایران کے ایٹمی معاملے میں کوئی انحراف نہیں پایا جاتا: آئی اے ای اے

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کوئی انحراف نہیں پایا جاتا ہے- اطلاعات کے مطابق ایران کی طرف سے سیف گارڈ پر عمل درآمد کے بارے میں ایٹمی تونائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے ڈائریکٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ سے متعلق ویانا میں آئی اے ای اے کے تکنیکی ماہرین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس ایجنسی کے رکن ممالک نے شرکت کی- آئی اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے رضا نجفی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر واریو رانتا نے اجلاس کو بتایا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کوئی انحراف نہیں پایا جاتا ہے- واریو رانتا نے کہا کہ ایران کے رضاکارانہ اقدامات جنیوا معاہدے کے مطابق ہیں اور آئی اے ای اے نے تمام اقدمات کی تصدیق کی ہے- رضا نجفی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ راریو رانتا نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کی رپورٹ میں درج دیگر باتوں کا بھی ذکر کیا ہے کہا کہ اجلاس کے اختتام پر بعض ممالک نے اس سلسلے میں تکنیکی سوالات کئے جن کا واریو رانتا نے جواب دے دیا- ایران کے بارے میں یوکیا آمانو کی رپورٹ گزشتہ جمعے کو جاری ہوئی ہے جس کو مطالعے کے لئے آئی اے ای اے کے رکن ممالک کو دے دیا گیا- آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں اس رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24